ندا یاسر کے عید سپیشل لُک پر سوشل میڈیا تنقید

ندا یاسر کے عید سپیشل لُک پر سوشل میڈیا تنقید

ندا یاسر جو گزشتہ تقریباً 19 برس سے مارننگ شوز کی میزبانی کر رہی ہیں، عید ٹرانسمیشن کے دوران ایک منفرد انداز میں جلوہ گر ہوئیں، انہوں نے سرخ رنگ کا ریشمی لباس زیب تن کیا جس کے ساتھ سنہرے زیورات کا انتخاب کیا گیا۔

اداکارہ نے بالوں کو وِگ کی مدد سے بن کی شکل دی، جبکہ ماتھے پر ٹِکا اور ہیڈ جیولری کے ذریعے روایتی انداز اپنانے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا پر ان کے اس لُک کو ملا جلا ردعمل ملا، تاہم زیادہ تر تبصرے تنقیدی نوعیت کے رہے، کئی صارفین نے وِگ کے استعمال کو غیر فطری قرار دیا جبکہ بعض نے لباس کے انداز کو ٹی وی نشریات کے لیے نامناسب کہا ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ندا یاسر کو اپنی عمر کے مطابق فیشن اپنانا چاہیے، جبکہ دیگر نے ان کے مجموعی انداز کو حد سے زیادہ نمائشی قرار دیا۔

دوسری جانب کچھ افراد نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو اپنی پسند کے مطابق فیشن اپنانے کا حق حاصل ہے اور سوشل میڈیا پر غیر ضروری تنقید یا ٹرولنگ مناسب نہیں۔