آسکر ایوارڈز 2029 میں بڑی تبدیلی متوقع

آسکر ایوارڈز 2029 میں بڑی تبدیلی متوقع

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی برسوں سے یہ تقریب ڈولبی تھیٹر، لاس اینجلس میں منعقد ہوتی رہی ہے، تاہم 2029 میں اسے شہر کے ڈاؤن ٹاؤن میں واقع ایل اے لائیو منتقل کر دیا جائے گا، جو ایک وسیع اور جدید مقام ہے۔

نئی جگہ پر ریڈ کارپٹ، مرکزی اسٹیج، میڈیا کوریج اور آفٹر پارٹیز سب ایک ہی مقام پر منعقد کی جا سکیں گی، جس سے تقریب کو زیادہ منظم اور شاندار بنانے میں مدد ملے گی جس تھیٹر میں تقریب منعقد ہوگی، وہ اس وقت پیکاک تھیٹر کہلاتا ہے، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مستقبل میں اس کا نام تبدیل کر دیا جائے گا۔

اس تبدیلی کے تحت شائقین اور مہمانوں کے لیے بھی زیادہ جگہ مختص کی جائے گی، جس سے زیادہ افراد کو اس پرتعیش تقریب کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

مزید برآں 2029 سے آسکر ایوارڈز کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بھی منتقل کیا جا رہا ہے۔ تقریب کو دنیا بھر میں مفت یوٹیوب پر نشر کیا جائے گا، جبکہ امریکا میں یہ یوٹیوب ٹی وی پر بھی دستیاب ہوگی۔