جواایپ پروموشن کیس: رجب بٹ سمیت ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

جواایپ پروموشن کیس: رجب بٹ سمیت ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد نے عبوری ضمانت پر سماعت کی، جس میں ملزمان رجب بٹ اور ندیم مبارک عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے کیس کی سماعت این سی سی آئی کے تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کر دی، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر کو بروقت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف این سی سی آئی کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں جوائے ایپ کی غیر قانونی تشہیر کے الزامات شامل ہیں۔