ایران امریکا کشیدگی

ایران امریکا کشیدگی

شہداء کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا: مجتبیٰ خامنہ ای

عباس عراقچی کی عمانی وزیر خارجہ سے ملاقات، بحری آمد ورفت پر گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت کے طریقہ کار اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے ملاقات کے دوران خطے میں سلامتی، بحری گزرگاہوں کے تحفظ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی۔

ایران دفاعی صلاحیت مزید بڑھائے گا: نگران وزیر دفاع

ایران کے نگران وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل سید ماجد ابن رضا نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ کے بعد ملک کی دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور دفاعی بجٹ بڑھانے کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران ایران نے میزائلوں اور ڈرونز کی تیاری میں نمایاں اضافہ کیا، جبکہ ڈرونز کی تعداد تین گنا بڑھا دی گئی۔

نگراں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایرانی افواج نے دشمن کے کمزور اور حساس مقامات کی درست نشاندہی کر لی ہے اور وہ بخوبی جانتی ہیں کہ کب، کیسے اور کس حد تک دشمن پر دباؤ بڑھانا ہے۔

شہداء کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا: مجتبیٰ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا، ناحق بہایا گیا خون ایرانی قوم کو نئی زندگی دے گیا ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ شہید رہنما نے حسینی طرز زندگی گزاری اور حسینی انداز میں شہادت پائی، شہید رہنما کے نظریات اور راستے کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی، دنیا کے آزاد لوگ بھی اس الٰہی مشن کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تعزیتی تقریبات میں ایران اور عراق میں لاکھوں افراد کی تاریخی شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ مجرم اپنے بستروں پر پرامن موت کی خواہش بھی اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے، شہید رہنما اور دونوں جنگوں کے تمام شہدا کے خون کا انتقام ضرور لیا جائے گا۔