لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی جیل میں تصویر جعلی نکلی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصویر کو جعلی قرار دیتے ہوئے لکھا گیا کہ عمران خان کے پیروکار ہوں اور جھوٹا پروپیگینڈا نہ کریں، یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سیل کی طرف سے پوسٹ کی جانے والی یہ تصویر آج سے تین سال پرانی ہے۔
عمران خان کے پیروکار ہوں اور جھوٹا پروپیگینڈا نہ کریں، یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سیل کی طرف سے پوسٹ کی جانے والی یہ تصویر آج سے تین سال پرانی ہے۔#StopPropaganda pic.twitter.com/HopBmtWsox
— PML(N) (@pmln_org) August 11, 2022
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جھوٹی خبر کو پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔