آفریدی نے شاہین کو کپتان بنانے کی خواہش سے متعلق افواہوں کی تردید کردی

Published On 14 March,2023 03:38 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو کپتان بنانے کی خواہش سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شاہد آفریدی سے میزبان نے سوال کیا کہ  بہت ساری جگہوں پر کہا جارہا ہے کہ آپ شاہین کے لیے لابنگ کررہے ہیں کہ اسے کپتان بنایا جائے ۔

 سوال سن کر شاہد آفریدی نے قہقہہ لگایا اور جواب دیا کہ  میرا تو کرکٹ بورڈ سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے، آپ کو پتا ہے کہ میں شاہین کو پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی کپتانی کرنے سے بھی منع کررہا تھا تو یہ تو پھر پاکستانی ٹیم کی کپتانی کی بات ہے ۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ  میرے مطابق جو فیصلہ کیا گیا ہے وہ بالکل ٹھیک اور اچھا ہے، شاداب سینئر ہے اور بہت عرصے سے نائب کپتان ہے، تو میں اس فیصلے سے بہت خوش ہوں ۔

واضح رہے کہ افغانستان سے ٹی 20 سیریز کے لیے آل راؤنڈر شاداب خان کو کپتان بنایا گیا ہے۔

 

Advertisement