کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر جام مہتاب نے اپنے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید کر دی۔
جام مہتاب ڈہر نے میڈیا پر من گھڑت چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات نجی دعوت میں شرکت کے دوران کچھ ملاقاتیں ہوئیں، میں نے کسی چینل کو انٹرویو دیا اور نہ ہی میڈیا سے بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجی دعوت کی بیٹھک میں کچھ دوستوں کے اسرار پر اپنا موقف دیا، پارٹی ٹکٹ کے استفسار پر کہا کہ میرا تعلق پیپلز پارٹی سے چار پشتوں سے ہے، میرے دادا، بابا، بھائی اور میں پیپلز پارٹی کیلئے خدمت کرتے آئے ہیں۔
جام مہتاب ڈہر نے کہا کہ کل ملا کر میرے خاندان کی 5 پشتیں پیپلز پارٹی کے ساتھ منسلک ہیں، نجی دعوت میں کھانے پر دوستوں کے درمیان تبادلہ خیال ہوا ہے، دعوت میں کہا کہ پارٹی ٹکٹ کیلئے ضرور اپلائی کروں گا۔