'عالمی کووڈ ایمرجنسی' کو ختم کردیا گیا

Published On 05 May,2023 09:09 pm

جنیوا: (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ برائے صحت نے عالمی کووڈ ایمرجنسی کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق تین سال بعد اب وائرس سے ہونے والی وبا کم ترین درجے پر ہے، جنوری 2021 میں وائرس سے ہر ہفتےمرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ تک تھی ۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے بتایا کہ دنیا بھر میں ہونے والی اموات دو کروڑ تک ہوسکتی ہے لیکن اب تک 70 لاکھ اموات کی تصدیق ہوسکی ہے، دنیا بھر میں کووڈ ویکسین کی 13 ارب سے زائد خوارکیں دی گئی ہیں۔

کووڈ ایمرجنسی کے ضمن میں 15 اجلاس ہوئے اور اب اس اجلاس میں دنیا بھر سے ہنگامی صورتحال کی کیفیت اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں تمام ڈیٹا اور معلومات کا بغور جائزہ لیا گیا ہے۔ 

Advertisement