پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ، مزید 150 کیسز رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ، مزید 150 کیسز رپورٹ

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 131 جبکہ لاہور سے 6 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق اٹک اور چکوال سے 3-3 جبکہ حافظ آباد سے 2 ڈینگی کے نئے مریض سامنے آئے، اسی طرح فیصل آباد، میانوالی، سیالکوٹ، ساہیوال اور بہاولنگر سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ ایک ہفتہ میں 933 جبکہ رواں سال اب تک 5594 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔