صحت
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم کی ہدایت پر ایچ آئی وی معاملات میں مبینہ غفلت پر ٹاسک فورس قائم کر دی گئی۔
وزارتِ قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ایچ آئی وی معاملات پر ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس بدھ 6 مئی کو طلب کرلیا۔
اجلاس وزارت قومی صحت کے کمیٹی روم میں منعقد ہو گا اور آن لائن شرکت کی سہولت بھی فراہم کی گئی، وزیر مملکت برائے صحت اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ٹاسک فورس میں صحت اور داخلہ سمیت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام شامل ہوں گے،صوبائی محکمہ صحت کے سیکریٹریز بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے۔
مزید برآں اجلاس میں ایچ آئی وی کیسز میں مبینہ غفلت کا جائزہ لیا جائے گا اور ٹاسک فورس کو تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔