فیصل واوڈا نے حاصل بزنجو کے بیان پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا

فیصل واوڈا نے حاصل بزنجو کے بیان پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ٹویٹر  پر اپنے پیغام میں کہا کہ پہلے میمو گیٹ میں حسین حقانی جیسے غدار اور پھر ڈان لیکس کے ذریعے غداری، اب چوری بچانے اور بری طرح ہارنے کے بعد پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے لگے۔

فیصل واوڈا نے حاصل بزنجو کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ" اب صرف افسوس نہیں، ایکشن کا وقت ہے"۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپنی جانیں قربان کرنے والی فوج کو یہ بے شرم بدنام کرتے ہیں۔