'عمران خان سعودی ولی عہد سے کشمیر کی صورتحال پر بات کریں گے'

'عمران خان سعودی ولی عہد سے کشمیر کی صورتحال پر بات کریں گے'

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا برادر اسلامی ملک اور او آئی سی کے رکن کو اعتماد میں لینا ہوگا، مظلوم کشمیریوں کی آواز کو مضبوط بنانا ہے، مظلوم کشمیریوں کیلئے اسلامی دنیا کی حمایت حاصل ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا او آئی سی نے کشمیریوں کی حمایت کا اظہار کیا، وزیراعظم کشمیر کا مقدمہ جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے، ولی عہد کے دورہ سے تاریخی تعلقات میں مزید قربت آئی، عوام سعودی قیادت سے والہانہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں، وزیراعظم کا دورہ ایک اور سنگ میل ثابت ہوگا۔