راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ختم ہو گئی ہے جس میں ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس تقریبا سات گھنٹے تک جاری رہی۔ تاہم روایت کے برعکس اس کی پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی۔
Corps Commanders’ Conference presided over by COAS held today at GHQ. pic.twitter.com/e9sCQEyfec
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 10, 2019
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر بدھ کی سہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس میں کور کمانڈر کانفرنس کی بات چیت سے آگاہ کریں گے جبکہ ملکی سلامتی صورتحال، کشمیر اور دیگر اہم معاملات پر بریفنگ دیں گے۔