وزیراعظم چھپانے پر نہیں قوم کو حقائق بتانے پر یقین رکھتے ہیں: فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم چھپانے پر نہیں قوم کو حقائق بتانے پر یقین رکھتے ہیں: فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا یہ اقدام شفاف اور منصفانہ طرز حکومت کی علامت ہے، سابق ادوار میں حقائق کو چھپانے اور اپنے لوگوں کو بچانے کی روش اختیار کی جاتی رہی، سیاسی مخالفین پہلے کہتے تھے انکوائری رپورٹ نہیں آئے گی، وزیراعظم تحقیقاتی رپورٹ سامنے لے کر آئے، اب انکوائری کمیشن پر اعتراض ہے، اس میں بھی انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔