’بجٹ کی 41 ووٹوں کی اکثریت سے منظوری حکومت اور اتحادیوں کے متحد ہونے کا ثبوت‘

’بجٹ کی 41 ووٹوں کی اکثریت سے منظوری حکومت اور اتحادیوں کے متحد ہونے کا ثبوت‘

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ٹویٹ میں کہا کہ بجٹ میں تجویز کردہ اقدامات سے معیشت کا پہیہ چلے گا اور روزگار کی نئی راہیں کھلیں گی۔ عالمی کساد بازاری اور ملکی معاشی چیلنجز کے تناظر میں ٹیکس فری بجٹ وزیراعظم عمران خان کی عوام دوستی کا مظہر ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن نے غیر یقینی کا ماحول پیدا کرکے عوام میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوشش کی اور اپنی سیاسی سوچ کے کھوکھلے پن کا مظاہرہ کیا۔