اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک: وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج بلالیا

اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک: وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج بلالیا

ذرائع کے مطابق حکومتی 7 رکنی پولیٹیکل کمیٹی ممبران شریک ہوں گے، ملکی سیاسی صورتحال اور حکومتی حکمت عملی پر غور ہوگا، اپوزیشن تحریک اور حکومت مخالف بیانیہ پر مشاورت ہوگی، وفاقی وزراء سیاسی صورتحال پر تجاویز دینگے۔

اپوزیشن بیانیہ کے مقابلہ میں جوابی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی، حکومتی و اتحادی ارکان پارلیمنٹ سے رابطوں پر مشاورت ہوگی، کابینہ اجلاس میں بنائی گئی کمیٹیاں فعال بنانے پر مشاورت ہوگی۔