تازہ ترین
  • بریکنگ :- عمران خان کےبیان کی مذمت نہیں ،مرمت کی ضرورت ہے ،عظمیٰ بخاری
  • بریکنگ :- عمران خان غلط ٹرینڈ شروع کر رہے ہیں ،عظمیٰ بخاری
  • بریکنگ :- پاکستان میں ورکنگ خواتین کوپہلے ہی مسائل کا سامنا ہے ،عظمیٰ بخاری
  • بریکنگ :- ہمارےپاس بھی عمران خان کیخلاف بہت کچھ ہے،عظمیٰ بخاری
  • بریکنگ :- عمران خان غلط فہمی سے باہرآجائیں ،عظمیٰ بخاری

کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 54 افراد جاں بحق، 2701 نئے مریض

Published On 12 March,2021 08:36 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 54 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 430 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 198 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 701 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 82 ہزار 576، سندھ میں 2 لاکھ 60 ہزار 661، خیبر پختونخوا میں 75 ہزار 52، بلوچستان میں 19 ہزار 171، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959، اسلام آباد میں 46 ہزار 963 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 816 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 94 لاکھ 2 ہزار 639 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 133 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 68 ہزار 65 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 709 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 54 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 430 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 698، سندھ میں 4 ہزار 452، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 138، اسلام آباد میں 520، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 317 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔