تازہ ترین
  • بریکنگ :- اقوام متحدہ کےباہرکشمیری کمیونٹی کابھارت کیخلاف مظاہرہ جاری
  • بریکنگ :- نیویارک:مظاہرےمیں خواتین سمیت بڑی تعدادمیں لوگ شریک
  • بریکنگ :- نیویارک:مظاہرین نےپلےکارڈزاٹھارکھےہیں
  • بریکنگ :- پلےکارڈزپربھارتی جارحیت کےخلاف نعرےدرج

کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 63 افراد جاں بحق، 3946 نئے مریض

Published On 25 March,2021 09:02 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 63 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 28 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 40 ہزار 988 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 946 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 5 ہزار 314، سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 815، خیبر پختونخوا میں 81 ہزار 787، بلوچستان میں 19 ہزار 395، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 977، اسلام آباد میں 53 ہزار 684 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 16 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 99 لاکھ 34 ہزار 373 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 858 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 88 ہزار 975 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 587 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 63 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 28 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 99، سندھ میں 4 ہزار 482، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 246، اسلام آباد میں 554، بلوچستان میں 205، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 339 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔