وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 12 نکاتی ایجنڈے پر غور

Published On 27 April,2021 12:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے گی۔ کابینہ ممنوعہ بور کے لائسنس سے متعلق وزارت داخلہ کی سمری پر غور کرے گی۔ کابینہ پاکستان اور سعودی ترقیاتی فنڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دے گی۔ کابینہ کو پی آئی اے کے ری سٹرکچرنگ پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچوئل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں پر غور کرے گی۔ کابینہ کو گردشی قرضے کے پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزارت صحت کے چار فاسٹ ٹریک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے خصوصی چھوٹ دینے کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔
 

Advertisement