کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی: عثمان بزدار

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی: عثمان بزدار

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عوام کا تعاون اہمیت کا حامل ہے۔ عوام ایس او پیز پر عمل کریں، سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھیں۔ شہریوں کو احتیاط دامن تھام کر کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہو گا۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے متعلقہ اداروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔