لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون کر کے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کے حوالے سے موجودہ حالات میں خود لیڈ کرے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
سراج الحق نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے پوری قوم ایک پیج پر ہے، پاکستان فلسطین کے حوالے سے موجودہ حالات میں خود لیڈ کرے۔ او آئی سی کے اجلاس میں واضح اور دو ٹوک موقف اپنایا جائے۔
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کا کہ فلسطین کے ایشو پر مسلم ممالک کے وزراء خارجہ سے رابطے میں ہوں۔ فلسطین کے ایشو پر متفقہ لائحہ عمل اختیار کریں گے۔