’تم شہد کی بوتل والے ہو‘: رانا تنویر اور علی امین میں تلخ جملوں کا تبادلہ

’تم شہد کی بوتل والے ہو‘: رانا تنویر اور علی امین میں تلخ جملوں کا تبادلہ

رانا تنویر نےکٹوتی تحریکوں پر بحث کا آغاز کیا، اس دوران رانا تنویر کی علی امین گنڈا پور سے بحث ہوگئی۔

علی امین گنڈا پور نےکہا تم مجھے جانتے نہیں ہو اس پر جواب دیتے ہوئے لیگی رہنما نےکہا کہ تم شہدکی بوتل والے ہو، پہلے آواز ٹھیک کرکے آؤ، جب سے آئے ہو، کشمیر بھی جا رہا ہے۔

رانا تنویر کا کہنا تھا کہ اس حکومت کے درجنوں ترجمان ہیں، پہلے صرف وزیر اطلاعات ہوتا تھا، کئی حکومتی ترجمان وقتی لوگ ہیں، آئندہ انتخابات میں دوسری جماعتوں میں ہوں گے، حکومتی ترجمان صرف گالم گلوچ بریگیڈ ہے، یہ وزراء حکومت میں ایسے ہیں جیسے شیشےکےگھر میں ہاتھی کھڑا ہو اور شیشے کا گھر توڑ دے۔