کورونا کی تیسری لہر میں شدت، مزید 35 افراد دم توڑ گئے، 1828 نئے کیسز

کورونا کی تیسری لہر میں شدت، مزید 35 افراد دم توڑ گئے، 1828 نئے کیسز

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 828 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 47 ہزار 793، سندھ میں 3 لاکھ 45 ہزار 269، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 162، بلوچستان میں 27 ہزار 863، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 769، اسلام آباد میں 83 ہزار 513 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 935 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 50 لاکھ 8 ہزار 355 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 134 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 12 ہزار 295 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 49 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 35 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 555 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 815، سندھ میں 5 ہزار 583، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 353، اسلام آباد میں 782، بلوچستان میں 317، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 594 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔