تازہ ترین
  • بریکنگ :- رول آف لا کا بنیادی مقصد انصاف سب کے لیے برابرہے،فروغ نسیم
  • بریکنگ :- ہمیں بطورقوم اپنا احتساب کرنا ہوگا،وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم
  • بریکنگ :- لاریفارمزپرسب سےزیادہ مزاحمت وکلاکرتے ہیں،فروغ نسیم
  • بریکنگ :- قانون کی حکمرانی میں مصلحت کا شکارنہیں ہونا چاہیے،فروغ نسیم
  • بریکنگ :- اداروں کا احترام پرسب پرلازم ہے،وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم
  • بریکنگ :- کراچی: فیصلے کرنا حکومت کا نہیں عدالتوں کا کام ہے،فروغ نسیم

قطر: پاکستانیوں کیلئے ویزا آن ارائیول کی سہولت بحال

Published On 16 July,2021 10:32 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت کو بحال کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قطری حکومت کی طرف سے اس حوالے سے تحریری احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں اور نئی پالیسی بھی متعارف کروا دی گئی ہے ۔نئی پالیسی کے مطابق قطر میں جاتے ہی اب پاکستانیوں کو ایئرپورٹ پر آن ارائیول ٹورسٹ ویزا دیا جائے گا۔پاکستانی شہریوں کے لیے 6 ماہ تک قابل استعمال پاسپورٹ اور ریٹرن ٹکٹ کی شرط ہو گی جبکہ آن ارائیول ٹورسٹ ویزے کے لیے 100 قطری ریال فیس ادا کرنا ہو گی۔

قطر جانے والوں کی کورونا ویکسی نیشن، بچوں کے لیے پولیو ویکسی نیشن ضروری ہو گی اور قطر جانے والوں کو کورونا منفی رپورٹ بھی ساتھ لانا ہو گی۔خلیجی ملک جانے والے پاکستانی شہریوں کو آن لائن اپنی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔