کراچی: (دنیا نیوز) بڑی عید منانے کے لیے کراچی سے اپنے آبائی علاقوں میں جانے والوں کو دہری پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، محکمہ ریلوے نے عید اسپیشل ٹرین نہ چلانے کا اعلان کیا تو ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں من چاہا اضافہ کردیا۔
حکومت کی جانب سے چیک اینڈ بیلینس کی عدم موجودگی نے مسافروں کو ٹرانسپورٹرز کے ہاتھوں قربان کردیا۔ کراچی سے اپنوں میں عید منانے کے لیے آبائی علاقوں کو جانے والوں کے لیے بڑی مشکلات، انٹر سٹی بس ٹرانسپورٹرز تو جیسے موقع کی تلاش میں تھے۔ ریلوے نے بڑی عید پر اسپیل ٹرین نہ چلانے کا اعلان کردیا تو ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں منہ مانگا اضافہ کردیا۔
اسپیشل ٹرینوں کی عدم دستیابی اور ٹرانسپورٹرز کی کمی کے سبب بس اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا لیکن حکومت چیک اینڈ بیلینس نہ ہونے کے سبب مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
شہر قائد میں ٹریفک پولیس کی جانب سے صدر، کینٹ اسٹیشن، لیاقت آباد دس نمبر سمیت مختلف علاقوں میں بس اڈے ختم کر دیئے گئے جس کے بعد سہراب گوٹھ سے تمام گاڑیاں روانہ ہورہی ہیں۔