کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے سکول مزید ایک ہفتہ نہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے نہیں کھولیں گے، تعلیمی ادارے 30 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک ہفتے میں والدین، اساتذہ، سٹاف ویکسین لگائیں۔
پریس کانفرنس کے دوران مراد علی شاہ نے وفاق سے کہا کہ آپ ہمیں اپنے حصے کا پانی دیں، اس وقت ہمیں 19 فیصد شارٹیج ملی ہے، ارسا کو ہمارے ساتھ تعاون کرنا پڑے گا، اگر ارسا اپنی مرضی سے فیصلے کرتا رہا۔ تو یہ بحران شہروں میں پینے کے پانی تک پہنچ جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کینجھر جھیل پر پانی کا لیول 47.2 ہے ، کوٹری پر 36 ہزار کیوسک پانی آرہا ہے، ایک ہفتے بعد کم ہو جائے گا، کینجھر کو بھی پانی کم ملے گا، ہمیں شدید بحران کا سامنا ہوسکتا ہے، چشم جہلم اور تونسہ دونوں چل رہے ہیں۔