افغانستان سے انخلا: غیر ملکیوں کی آمد، اسلام آباد کے تمام ہوٹل 21 روز کیلئے بند

افغانستان سے انخلا: غیر ملکیوں کی آمد، اسلام آباد کے تمام ہوٹل 21 روز کیلئے بند

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا میں تیزی کے باعث آج سے بہت زیادہ تعداد میں غیرملکی پاکستان پہنچنا شروع ہو جائیں گے جن کے قیام کا بندوبست ہنگامی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں وفاقی دارلحکومت کے تمام اور راولپنڈی کے بیشتر ہوٹلز 21 روز کے لئے عام افراد کے لئے بند کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تمام بند ہوٹلز کے رومز ضلعی انتظامیہ کے قبضہ میں ہوں گے۔ دو ہزار سے زائد افراد کراچی میں بھی ٹرانزٹ قیام کریں گے۔