لاہور: ( ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو والدہ کلثوم نواز کی یاد ستانے لگی۔
مریم نواز نے والدہ کلثوم نواز کی برسی کے موقع پر ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ کوئی ایسا دن نہیں گزرا جب والدہ کو یاد نہ کیا ہو، اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ کے بغیر زندگی گزارنا مشکل ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی جوار رحمت میں رکھے۔ آمین!
There hasn’t been a single day when I have not missed you bitterly. Life is never going to be the same without you. May Allah keep you in His eternal blessings and mercy. Ameen pic.twitter.com/MbHIcalRPL
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 11, 2021
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ٹویٹر پر لکھا کہ کلثوم نواز کے دنیا سے رخصت ہوئے 3 سال گزرنے کے باوجود انکو کھونے کا درد تاحال تازہ ہے۔
3 years have gone by since Bhabhi Kalsoom Nawaz left this world, but the pain of losing her is still fresh. Yet to come across someone more graceful & wiser than her. She stood up for democracy at the most difficult time for PMLN & her struggle is a rich part of our pol history!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 11, 2021
انہوں نے لکھا کہ وہ ہمیشہ مشکل وقت میں بھی جمہوریت اور مسلم لیگ ن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہیں۔ انکی خدمات ہماری جمہوری قربانیوں کا اثاثہ ہیں۔