اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا، نیب آرڈیننس سمیت دیگر قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں پارٹی رہنماوں سے اہم سیاسی اور قومی امور پر مشاورت کی جائے گی جبکہ حالیہ اہم فیصلوں پر اعتماد میں بھی لیا جائے گا۔
اجلاس وزیراعظم ہاوس میں منعقد ہو گا جس میں سینئر پارٹی اراکین، وفاقی وزراء اور حکومتی شخصیات شریک ہوں گی۔