کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 19افراد جاں بحق

کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 19افراد جاں بحق

جان لیوا وائرس کے حملے جاری،ملک بھر میں مزید 19افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار 106ہو گئی،پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ آٹھ آٹھ ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 40 ہزار 584 کورونا ٹیسٹ کیےگئے جن میں سے 767 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔