لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، مالیاتی امور میں پنجاب حکومت کی شفافیت دوسرے صوبوں کے لئے قابل تقلید ہے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل نے ایوان وزیراعلی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مالیاتی امور میں شفافیت حکومت پنجاب کا طرہ امتیاز ہے، ترقیاتی منصوبوں میں مالیاتی ڈسپلن نافذ کرنے سے کروڑوں روپے بچائے ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ پیش کرنے کا اعزاز پی ٹی آئی حکومت کو حاصل ہے، فنڈز کے بروقت اور صحیح استعمال کو یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں، ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور فنڈز کے استعمال کے لئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کا نظام متعارف کرایا ہے۔