لاہور: ماڈل ٹاؤن کچہری کے قریب ٹائر پھٹنے سے ٹرک پل سے نیچے گرگیا، ڈرائیور شدید زخمی

لاہور: ماڈل ٹاؤن کچہری کے قریب ٹائر پھٹنے سے ٹرک پل سے نیچے گرگیا، ڈرائیور شدید زخمی

ماڈل ٹاؤن کچہری کے قریب صبح سویرے ٹریفک حادثہ پیش آیا، ماڈل ٹاؤن کچہری کے قریب ٹائر پھٹنے سے ٹرک پل سے نیچے گر گیا۔ حادثہ صبح 4 بجے پیش آیا، ٹرک گرنے سے لیسکو کے دو کھمبوں کے تار ٹوٹ گئے۔

ٹرک ڈرائیور کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرک میں سوار دو ہیلپرز معمولی زخمی ہوئے۔ دوسری جانب لیسکو نے بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا۔