(دنیا نیوز) اقلیتوں پر ظلم بے نقاب ہونے کے بعد نئی چال سامنے آگئی، "را" مودی سرکار کو دباؤ سے نکالنے کیلئے سرگرم ہوگئی اور بھارت میں تحریک طالبان انڈیا کے قیام کا اعلان کردیا گیا ہے۔
عالمی آوازوں نے مودی حکومت کی اقلیت مخالف فاشسٹ پالیسیوں کو بے نقاب کرنا شروع کر دیا ہے، عین اسی وقت بھارت میں ٹی ٹی آئی کے قیام کا اعلان بھی سامنے آ گیا ہے، بھار ت میں تحریک طالبان انڈیا کے قیام کا اعلان نامعلوم مقام پر ایک میٹنگ کے بعد کیا گیا جبکہ تحریک طالبان انڈیا نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بھارت میں کاروائیاں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
ٹی ٹی آئی را کا ایک نیا پروجیکٹ ہے جس کے ذریعے مودی حکومت کو دباؤ سے نکالنے کا پروگرام بنایا گیا ہے، اس سے پہلے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) کو بھی را نے ہی منظم کیا اور اس کی بھرپور مالی ، عسکری اور فنی امداد کی۔
را نے ٹی ٹی آئی کو منظم کر کے لانچ کیا ہے تاکہ ریاستی دہشتگردانہ کارروائیوں سے ایک کور مل سکے، تحریک طالبان انڈیا کے ذریعے آنے والے دنوں میں نہتے بھارتی مسلمانوں کے خون کے ساتھ ہولی کھیلی جائے گی، ساتھ ہی ساتھ پاکستان کو ان دہشتگردوں کی پشت پناہی پر مورد الزام ٹھہرایا جائے گا، دہشتگردی کے فروغ کے لیے کا یہ نیا پروجیکٹ خطے میں مزید عدم استحکام کا باعث بنے گا جس کا نقصان سارے خطے کے پر امن باشندوں کو ہوگا۔