کراچی: (سیّد علی مہدی) ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات انجام دیتے ہوئے شہید ہونے والے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کے خاندانوں کو سندھ حکومت اعلانات کے تحت مراعات فراہم کریں گی ۔
ایڈمنسٹر یٹر کراچی مرتضی وہاب نے نجی کمپنی کے تحت منعقدہ تقریب میں کووڈ سے شہید ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کے بچوں کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے اقدامات کرنے کا بھی اعلان کیا۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کوڈ کے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے شہید ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کے خاندانوں کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے مراعات دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس پر عملدرآمد میں تاخیر کی وجوہات سے متعلق آگائی حاصل کرینگے۔ سندھ حکومت کوڈ کے شہدا کی فیملیز کو مراعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔