پی ٹی آئی کا جلسہ کراچی سی ویو پر لائیو دکھانے کا معاملہ درہم برہم

Published On 21 April,2022 05:10 pm

کراچی:(مونس احمد سے) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لاہور مینار پاکستان پر جلسہ کراچی سی ویو پر لائیو دکھانے کا معاملہ درہم برہم ہوگیا، انتظامیہ نے پی ٹی آئی کراچی کو لائیو اسکریننگ سے منع کردیا جبکہ پی ٹی آئی نے لائیو اسکرین لگانے پر اصرار کیا۔

پی ٹی آئی کراچی نے سی ویو پو لائیو اسکریننگ کے ذریعے لاہور جلسے کو براہ راست دکھانے کا انتظام کیا تھا اس کے لیے تیاریاں کی جارہی تھیں کہ انتظامیہ نے لائیواسکریننگ سے روک دیا، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم شیخ نے انتظامیہ کے رویئے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت عوامی ردعمل سے خوفزدہ ہوچکی ہے اور صوبائی حکومت کے احکامات پر پولیس رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔

انہوں نے کارکنان کو مقررہ وقت پر پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہرحال میں اسی مقام پر لائیو اسکرین کے ذریعے لاہور جلسے کو لائیو دکھائیں گے۔

ادُھر پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ بغیر این او سی کے پروگرام کیا جارہا تھا جس پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کی ہے، سندھ پولیس نے اسکرین نہیں ہٹائی، سی ویو پر کسی بھی پروگرام کی اجازت ڈی ایچ اے کی جانب سے دی جاتی ہے۔
 

Advertisement