لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ جتنے بڑے چیلنجز ہیں اتنا ہی بڑا ارادہ ہے، ہم پنجاب اور پاکستان کے عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، لوگوں کو جلد گورننس میں بہتری نظر آئے گی۔
حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری کے بعد مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر بہت مبارک ہو، الحمدللہ مجھے آج بہت خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے سیاسی دشمنی میں مسجد نبویؐ کی بے حرمتی کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حلف اٹھا لیا ہے، غنڈہ گردی کرنیوالوں کیلئے صرف جیل کے دروازے کھلیں گے، آئین اور قانون کو غنڈہ گردوں نے مذاق بنا کر رکھ دیا، فریقین کو سنا جاسکتا ہے غنڈوں، بدمعاشوں اور آئین شکنوں کو نہیں۔