اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ چینی باشندوں کو نشانہ بنانا پاک چین دوستی کو کمزور کرنے کی سازش ہے، پاکستان اور چین کا رشتہ لازوال ہے جو کبھی کمزور نہیں ہوگا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں گزشتہ دنوں چینی اساتذہ حملے میں مارے گئے، کراچی میں چینی شہری دہشتگردی کا نشانہ بنے، دہشتگردی کے واقعہ میں چینی شہریوں کی اموات پر دکھ ہے، چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، پاک چین دوستی ریاست اور عوام کی سطح پر ہے، چینی شہری ہمارے مہمان ہیں، ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، مذہب کا استعمال کر کے ہمارے شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔