لاہور: (دنیا نیوز) موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف آج خطاب کریں گے۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج رات قوم سے رات آٹھ بجے اہم خطاب کریں گے جس میں وہ ملک و قوم کو درپیش اہم امور پراتحادی حکومت کے پالیسی فیصلوں کا اعلان کریں گے۔