بارشوں اور سیلاب سے تباہی، بلوچستان میں مزید 6 اموات، تعداد 202 تک پہنچ گئی

بارشوں اور سیلاب سے تباہی، بلوچستان میں مزید 6 اموات، تعداد 202 تک پہنچ گئی

بلوچستان میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 96 مرد ، 48 خواتین اور 58 بچے شامل ہیں۔ مختلف حادثات کے نتیجے میں 81 افراد زخمی بھی ہوئے۔ بارشوں سے 22 ہزار 692 مکانات کو نقصان پہنچا۔

مختلف علاقوں میں 18 پل اور 690 کلو میٹر شاہراہیں متاثر ہوئیں۔ ایک لاکھ 7 ہزار 377 مویشی بارشوں سے ہلاک ہو چکے ہیں۔