پشاور ہائیکورٹ: بجلی صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی پر حکم امتناع جاری

پشاور ہائیکورٹ: بجلی صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی پر حکم امتناع جاری

پشاور ہائی کورٹ میں شاہد قیوم خٹک ایڈووکیٹ کی وساطت سے شہری نے درخواست دائر کی جس کی سماعت جسٹس روح الامین اور جسٹس شاہد خان نے کی ۔

سماعت کے دوران شہری نے موقف اختیار کیا خیبر پختونخوا میں ساری بجلی پانی سے بنتی ہے جبکہ سرپلس بجلی وفاق کو دی جاتی ہے۔

درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا کہ نیشنل گریڈ میں جانے کے بعد ہمارے صوبے کے صارفین سے ایف پی اے کی وصولی بلوں میں جاری ہے جو غیر قانونی ہے۔

درخواست پر عدالت نے فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی وصولی روک دی اور اس حوالے سے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔