اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف رواں سال کے دوران دوسرے دورے کے لیے جمعہ کو ترکیہ روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، استنبول شپ یارڈ میں ترک صدر کے ہمراہ تیسرے پی این ایس خیبرکا افتتاح کریں گے، دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال ہوگا۔
متوقع دورے کے دوران خطے اورعلاقائی صورتحال سے متعلقہ امور پر بھی گفتگو ہو گی، وزیراعظم اپنے دورہ کے دوران ترک تاجر نمائندوں سے بھی ملیں گے۔
پاکستان اورترکیہ گہرے مذہبی،ثقافتی اورتاریخی بندھن میں جڑے ہیں، اعلیٰ قیادت کی سطح پر باہمی دورے ترک لازوال دوستی کا مظہر ہیں، شہبازشریف رواں سال مئی میں بھی ترکیہ کا دورہ کرچکے ہیں۔