اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے سلسلہ میں قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا پارلیمانی بورڈ 32 ممبران پر مشتمل ہے، پارلیمانی بورڈ کی قیادت قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف بھی پارلیمانی بورڈ کا حصہ ہوں گے۔
بورڈ میں سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف، احسن اقبال، خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ، میاں جاوید لطیف بھی شامل ہیں، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق بھی پارلیمانی بورڈ کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا سے امیر مقام، مرتضیٰ جاوید عباسی پارلیمانی بورڈ میں شامل ہوں گے، پارلیمانی بورڈ انتخابات میں امیدواروں کا انتخاب اور پارٹی ٹکٹ تقسیم کرے گا۔
اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے بتایا تھا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت نوازشریف خود کریں گے اور وہ پاکستان میں ہوں گے، انتخابات کیلئے امیدواروں کے انٹرویو بھی قائد مسلم لیگ ن خود کریں گے اور پاکستان میں انتخابی مہم کو لیڈ کریں گے۔