حالات انتہائی گھمبیر، الیکشن کروا کر چوروں کو بھگانا ہوگا: شیخ رشید

حالات انتہائی گھمبیر، الیکشن کروا کر چوروں کو بھگانا ہوگا: شیخ رشید

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ حالات اتنے گھمبیر ہیں کہ اب سیاسی نہیں قومی سلامتی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے، الیکشن کروانا ہوگا چوروں کو بھگانا ہوگا۔

سابق وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے لئے جو کھچڑی پکائی جا رہی ہے اور چلمن کے پیچھے جو گھناؤنا کھیل کھیلنے کی سازش ہو رہی ہے اس سے قوم آشنا ہے۔