اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر محسن نقوی کو مبارکباد پیش کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ کیا جس کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہے شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے تمام تقاضے پورے ہوں گے، محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق اس ذمہ داری میں سرخرو ہوں گے۔
شہباز شریف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ میری دعا ہے کہ محسن نقوی اس آئینی و عوامی فرض میں بطریق احسن کامیاب ہوں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کے طور پر آپ کی تقرری کا خیرمقدم کرتا ہوں۔