صدر پاکستان کی زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات

Published On 09 February,2023 03:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی ہے۔

صدر مملکت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں دیگر ملکی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی، اس موقع پر صدر عارف علوی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی خیریت بھی دریافت کی۔