اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی دیگر اتھارٹیز کے ساتھ یادداشتوں کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری لی جائے گی جبکہ ملزم وسیم اسلم کی انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب کو حوالگی کے معاملے پر بھی غور ہوگا۔