لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات میں امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے گئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی دار الحکومت کے 30 حلقوں میں امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دئیے گئے، پی پی 145 سے حمزہ شہباز کو انتخابی نشان مور جاری کیا گیا جبکہ پی پی 145 سے پی ٹی آئی کے وقار احمد کو پارٹی کا انتخابی نشان بلا الاٹ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابات کیس: عدالت مذاکرات کرنے پر مجبور نہیں کر سکتی، چیف جسٹس
پی پی 147 حمزہ شہباز کو انتخابی نشان کشتی الاٹ کیا گیا، پی پی 147 سے پی ٹی آئی کے غلام محی الدین دیوان امیدوار ہیں۔
پی پی 173 سے مریم نواز کو انتخابی نشان تندور الاٹ کیا گیا جبکہ پی پی 173 سے پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نامزد ہیں۔
پی پی 167 سے سیف الملوک کھوکھر کو ٹریفک سگنل کا نشان الاٹ کیا گیا جبکہ پی پی 167 سے پی ٹی آئی کے ملک ندیم عباس بارا میدان میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیت صاف ہو تو سیاسی مسائل کا حل نکل سکتا ہے: شاہ محمود قریشی
پی پی 144 سے 34 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے، پی پی 144 سے 28 امیدواروں کو آزاد حیثیت سے انتخابی نشان الاٹ کیا گیا، پیپلز پارٹی سے رانا فقیر حسین، پی ٹی آئی سے محمد یاسر کو پارٹی کا انتخابی نشان جاری کیا گیا۔
پی پی 145 سے 27 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے، پی پی 145 سے 21 امیدواروں کو آزاد حیثیت سے انتخابی نشانات جاری کیے گئے، پی پی 145 سے پی ٹی آئی سے محمد آصف، جماعت اسلامی سے محمد سلیمان کو پارٹی کا نشان جاری کیا گیا۔