عمران خان آج شب اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں قیام کریں گے

Published On 12 May,2023 05:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف کو بنی گالہ منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، عمران خان آج شب اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں قیام کریں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ سے براہ راست بنی گالہ جائیں گے، عمران خان نے بنی گالہ میں قیام کا فیصلہ وکلاء کی تجویز کے بعد کیا، تحریک انصاف کے وکلاء نے تجویز دی ہے کہ عدالتی احکامات کے بعد اسلام آباد میں رہنا زیادہ موزوں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قیام کا فیصلہ تبدیل، عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ سے زمان پارک روانہ ہوں گے

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو ملک بھر میں درج کسی بھی مقدمے میں پیر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے، عمران خان کمرہ عدالت میں موجود ہیں، تحریری حکم نامہ ملنے پرعدالت سے بنی گالہ روانہ ہوں گے۔

Advertisement