بلاول بھٹو زرداری میئر کراچی کے امیدوار کا اعلان آج کریں گے

Published On 13 May,2023 08:51 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میئر کراچی کے امیدوار کا اعلان آج کریں گے۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں پیپلزپارٹی آج جلسہ کرے گی جس میں بلاول بھٹو زرداری میئر کراچی کے امیدوار کا اعلان کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق شاہین کمپلیکس سے ٹاور تک ریلی نکالی جائے گی جبکہ ٹاور پر جلسہ ہوگا جس کی تیاریاں جاری ہیں۔

دوسری جانب صدر پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا دیگر جماعتوں سے رابطہ ہے، کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا ہی ہو گا۔ 

Advertisement