لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک (پی ٹی آئی) عمران خان کا آج لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اپنے خلاف درج دیگر مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہو سکتے ہیں، 9 مئی یا اس کے بعد درج ہونے والے مقدمات پر چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آج ( پیر ) تک ملک بھر میں درج کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔